اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقے بنت نیک شہر میں منگل کے روز دہشت گردانہ حملے میں شہیدوں کی تعداد بڑھ کر، چار ہو گئی ہے۔
بنت نیک شہر میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں میں یوسف شیرانی، جواد ساداتی اور پرویز کدخدائی شامل ہیں.
دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی سیستان و بلوچستان کے شہر نیکشہر کے محسنی شیخان بنت اسکول میں جشنِ عاطفہ میں شریک لوگوں پر ایک گاڑی میں موجود دہشتگرودں نے فائرنگ کی۔
نیک شہرکے بسیح کمانڈر عبداللہ کدخدائی، تعلیمی اہلکار یوسف شیرانی، اور بنت شہر کی اسلامی کونسل کے سربراہ سید جواد ساداتی شہداء میں شامل ہیں۔
1 اکتوبر 2024 - 12:46
News ID: 1490336

دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی سیستان و بلوچستان کے شہر نیکشہر کے محسنی شیخان بنت اسکول میں جشنِ عاطفہ میں شریک لوگوں پر ایک گاڑی میں موجود دہشتگرودں نے فائرنگ کی۔